سوشل میڈیا کا مثبت استعمال ہونا چاہئیے،اداکارہ روبی انعم

  سوشل میڈیا کا مثبت استعمال ہونا چاہئیے،اداکارہ روبی انعم

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامور سینئراداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایک موثر ہتھیار ہے جس کا مثبت استعمال ہونا چاہیے، بہت سے لوگ سوشل میڈیا پر نہ صرف غلط افواہیں پھیلاتے ہیں بلکہ دوسرے کی پگڑیاں بھی اچھالی جاتی ہیں جو انتہائی غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی سوشل میڈیا کا استعمال کر رہا ہے اور یہاں پر ہونے والی بات سیکنڈز میں پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کا مثبت استعمال کرناچاہیے، اس کے ذریعے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کی کاوشیں کی جائیں نہ کہ ہم غلط افواہیں پھیلانے کی بھیڑچال کا حصہ بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میری سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی غیر معمولی بات کو بغیر تصدیق کے آگے نہ شیئر کیا جائے کیونکہ اس سے معاشرے میں بے چینی پھیلتی ہے اس لئے سوشل میڈیا کااستعمال بھی بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہئیے اس حوالے سے بہت منفی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

جس سے مشکلات پیش آتی ہیں۔

مزید :

کلچر -