پنجابی کے نامور شاعر و نغمہ نگارمنظورماہی انتقال کرگئے

پنجابی کے نامور شاعر و نغمہ نگارمنظورماہی انتقال کرگئے

  

لاہور (فلم رپورٹر)مشہورزمانہ گیت”دس تینوں کی کریئے جرمانہ“کولکھ کر امرکرنے والے پنجابی کے معروف شاعرمنظورماہی انتقال کرگئے،ان کی نمازجنازہ گزشتہ روزاداکردی گئی جس میں کثیرتعدادمیں معززین نے شرکت کی،منظورماہی عرصہ درازسے شوگرکے مرض میں مبتلا تھے،منظورماہی کی وفات پر ان کے دوست احباب وشوبزشخصیات نے گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے،منظورماہی کی وفات پر ان کے دیرینہ دوست معروف شاعرایم اے تبسم نے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ منظورماہی دوستوں کا دوست تھا ان کی وفات پر پیداہونے والا خلا مدتوں بعدبھی پرنہیں ہوسکتا،اللہ منظورماہی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔

،منظورماہی کے دوست چودھری محمدعلی جٹ دولوخوردوالے نے کہا کہ منظورماہی کے لکھے ہوئے گانے لوگوں کوان کی ہمیشہ یاددلاتے رہیں گے،حاجی عبدالرزاق مرحبا نے کہا کہ منظورماہی نے جتنے بھی گیت لکھے وہ سپرہٹ ثابت ہوئے،معروف گلوکاراقبال بیگ پوری،خادم وسائی پوری،ریاض علی آرزو،ایم جاویداقبال،ارشاداحمدانصاری،شفقت ممتازالمعروف پپومان،طارق خوشحال نوشہروی،نزاکت علی گورائیہ،بابرخیالی سرگودھوی،شاہدعلی خان فورٹ عباسی ودیگرنے بھی شاعرمنظورماہی کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔اورکہا کہ اللہ پاک منظورماہی کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کی فیملی کوصبرجمیل عطافرمائے

مزید :

کلچر -