فلم ’’دا لیجنڈآف مولا جٹ‘منفرد کہانی پر مبنی ہے،عمارہ

  فلم ’’دا لیجنڈآف مولا جٹ‘منفرد کہانی پر مبنی ہے،عمارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) پاکستانی فلم ’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر عمارہ حکمت نے کہا ہے کہ ہماری نئی فلم کی کہانی پرانی فلم ’مولا جٹ‘ سے بالکل مختلف ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے عمارہ حکمت نے بتایا کہ ریلیز میں تاخیر کی وجہ فلم کے رائٹس کا مسئلہ تھا جو اب ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کا سارا کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
جیسے ہی حالات قابو میں آئے تو یقینا فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ واضع رہے کہ فلم کا سکرین پلے بلال لاشاری نے لکھا جبکہ فلم کے ڈائیلاگ ناصرادیب سے ہی لکھوائے گئے ہیں۔

مزید :

کلچر -