اداکارہ زینب قیوم کے قریبی عزیز کرونا کا شکار ہوکر جاں بحق

اداکارہ زینب قیوم کے قریبی عزیز کرونا کا شکار ہوکر جاں بحق

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی سینئر اداکارہ زینب قیوم کے ماموں اور قریبی کزن عالمی وبا کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے۔ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے پرستاروں کو اطلاع دی کہ لاہور میں مقیم ان کے ماموں اور کزن کورونا سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔انہوں نے مداحوں سے دنیا سے رخصت ہونے والوں کیلئے سورۃالفاتحہ پڑھنے اور دعائے مغفرت کی درخواست کی۔زینب قیوم کا کہنا ہے کہ کورونا کو سنجیدہ لیں کیونکہ اس سے بیشمار لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اس عالمی وبا کے دوران تدفین کیلئے گھر والوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہے، ماموں کی اہلیہ اور بچے پہلے ہی از خود تنہائی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

مزید :

کلچر -