صبیحہ خانم کے انتقال پر شوبز فنکاروں کا اظہار تعزیت

  صبیحہ خانم کے انتقال پر شوبز فنکاروں کا اظہار تعزیت

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم،ٹی وی اور ریڈیو کے علاوہ دیگر تمام شعبوں سے وابستہ افراد نے اداکارہ صبیحہ خانم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر فنکاروں سمیت دیگر افراد نے اس خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ صبیحہ خانم جیسی فنکارائیں روز روز نہیں پیدا ہوتیں۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،بشریٰ صادق،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نورکوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،جاوید کالا،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان اور نجیبہ بی جی کا کہنا ہے کہ صبیحہ خانم کی انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کردیا۔صبیحہ خانم کا اس دنیا سے رخصت ہو جانا پاکستانی فلم انڈسڑی کے لئے بہت قیمتی سرمایہ کھودینے کے مترادف ہے۔

مزید :

کلچر -