کھیل سے دوری نے اداس کردیا، فٹبالر حاجرہ خان

کھیل سے دوری نے اداس کردیا، فٹبالر حاجرہ خان

  

لاہور(افضل افتخار)پاکستان فٹ بال ٹیم کی نامور کھلاڑی حاجرہ خان نے کہا ہے کہ کھیل سے دوری کی وجہ سے بہت اداس ہوں میری دعا ہے کہ جلد ہی حالات ٹھیک ہوجائیں اور ایک مرتبہ دوبارہ کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغاز ہوجائے اب تو گھر میں بھی نہیں رہاجاتا مگر مجبوری ہے اور ایسے حالات میں گھروں میں ہی رہنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ گھر پر رہ کر اپنی فٹنس پر توجہ دے رہی ہوں کیونکہ کسی بھی کھلاڑی کے لئے یہ بہت ضروری ہے فٹنس کے ساتھ ہی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹ بال ٹیم کی نمائندگی میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے اور بطور کپتان میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں فٹبال کھیل میں بہت ٹیلنٹ ہے مگر اس کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے پاکستان فٹبال فیڈریشن اس حوالے سے بھرپور کوششوں میں مصروف ہے اور اس کے نتائج بھی سامنے آئے مگر اس میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

وباء کے حوالے سے کہا کہ ہم سب مل کر ہی اس کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس کیلئے احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اس وقت جس تیزی سے یہ وباء پھیل رہی ہے اس میں ہم سب کو زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے حکومت کے اقدامات بھی قابل تعریف ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -