اوپن شیڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلے آج شروع ہونگے

  اوپن شیڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلے آج شروع ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن پاکستان اوپن شیڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلے آج شروع ہونگے باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ایونٹ میں ملک بھر سے کلب سطح کے مرد اور خواتین کھلاڑی بھی حصہ لینگے۔
کے سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں کیڈٹ انڈر-15، یوتھ -19 اور ایلیٹ انڈر-40 کے مقابلے شامل ہیں، کلب سطح کا شیڈو ٹیسٹ 45 سیکنڈ سے ایک منٹ تک ویڈیو ہوگا جبکہ فٹنس کے چار مختلف ٹیسٹ جوکہ 90 سیکنڈ سے دو منٹ کے ہونگے، کرنل ناصراعجاز تنگ نے کہاکہ کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت کیلئے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ابھی تک 200 سے زائد کھلاڑیوں نے آن لائن رجسٹریشن کروائی ہے، یہ مقابلے 21 جون تک جاری رہیں گے اور کھلاڑیوں کے نتائج کا اعلان 21 جون کے بعد جیوری اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے فیصلے کے مطابق کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ کھلاڑی اپنے اپنے ویڈیو کیلپ میسنجرز، واٹس اپ، انسٹا گرام پر بھیج سکیں گے، کرنل ناصر تنگ نے کہاکہ ایونٹ میں ہر کیٹگریز میں ٹاپ چار، چار کھلاڑیوں میں میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ملک میں کرونا وائرس کی وباؤ کے باعث ایونٹ کے انعقاد کے لئے اقدامات کئے ہیں تاکہ کئی ماہ سے کھلاڑی گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اس سے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔