حیدرعلی پر سرمایہ کاری کا یہی بہترین وقت ہے،مصباح

    حیدرعلی پر سرمایہ کاری کا یہی بہترین وقت ہے،مصباح

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹسمین حیدرعلی پر سرمایہ کاری کا یہی وقت سب سے مناسب ہے جس کی وجہ سے انگلینڈ ٹور کیلئے ان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ حیدرعلی ٹی ٹونٹی کرکٹ کیلئے موزوں نہیں لیکن پی ایس ایل فائیو میں دنیا کے بہترین باؤلرز کیخلاف سٹروک پلے نے ان کی کلاس ثابت کردی البتہ ان کا خیال ہے کہ وہ کھیل کے تینوں فارمیٹس کیلئے ابھرنے والے بہترین بیٹسمین ہیں۔46 سالہ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کے مطابق انگلینڈ میں دو ماہ تک تیاریوں کا موقع دیکھتے ہوئے انہوں نے سوچا کہ نوجوان بیٹسمین پر سرمایہ کاری کا یہی بہترین وقت ہے اور وہ ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے منتظر ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -