پہلا آن لائن والی بال کوچنگ کورس آج شروع ہو گا

  پہلا آن لائن والی بال کوچنگ کورس آج شروع ہو گا

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام پہلا آن لائن والی بال کوچنگ کورس آج شروع ہو گا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایاکہ کورس کی تمام تیاریاں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور کورس کا افتتاح پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کریں گے، کورس میں 600سے زائد کوچز اور کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی اور پاکستان ائیرفورس سمیت ملک بھر سے کوچز اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، محمد سعید احمد خان، شہباز باجود، شاہد مسعود اور ایران سے تعلق رکھنے والے کوچ حامد موہادی شرکاء کو لیکچرز دیں گے اور کورس میں کامیابی حاصل کرنے شرکاء میں اسناد بھی تقیسم کی جائیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -