غیر ملکی کھلاڑی شاہد آفریدی کی صحت کے حوالے سے فکرمند

      غیر ملکی کھلاڑی شاہد آفریدی کی صحت کے حوالے سے فکرمند

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمگیر وبا کورونا کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سوصحت کے حوالے سے ناصرف قومی کرکٹر دعا گو ہیں بلکہ غیر ملکی انٹرنیشل کرکٹرز بھی فکرمند دکھائی دے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کیلئے دعائیہ اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کررہے ہیں۔بنگلا دیش ٹیم کے سابق کپتان مشفق الرحیم، جے سوریا اورمشرفی نے آفریدی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شاہد آفریدی کی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر نے انہیں رنجیدہ کردیا اللہ آفریدی کو جلد شفاء عطا فرمائے۔

مشفق الرحیم نے اپنے مداحوں سے شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاؤں کی درخواست کی۔انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھی شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا۔سابق سری لنکن اوپنر سنتھ جے سوریا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری دعائیں اور نیک خواہشات شاہد آفریدی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ شاہد آفریدی جلد صحتیاب ہوں اور اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -