بھارتی ویمن اتھلیٹ کی بے ایمانی ثابت، 4سال پابندی عائد

  بھارتی ویمن اتھلیٹ کی بے ایمانی ثابت، 4سال پابندی عائد

  

موناکو(نیٹ نیوز) بھارتی ایتھلیٹس کی جانب سے بے ایمانی کرکے جیتنے کا ایک اور شرمناک واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ گذشتہ برس قطر میں ایشین ٹریک چیمپئن شپ میں گولڈمیڈل جیتنے والی گومتی ماریموتھو پر ممنوعہ ادویات کے استعمال پر چار سال کیلئے پابندی لگادی گئی ہے۔ ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وہ مئی 2023ء تک کسی بھی قسم کے مقابلے میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔31 سالہ گومتی نے 800 میٹر ریس میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا جو اب ان سے واپس لے لیا گیا عالمی ایتھلیکٹس کے انٹگریٹی یونٹ کے مطابق گذشتہ برس ڈوپ ٹیسٹ سے قبل انہوں نے جن مقابلوں کیلئے کوالیفائی کیا تھا وہ اب اس میں بھی شرکت کی اہل نہیں ہونگی۔ تاہم وہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں پابندی کو چیلنج کرسکتی ہیں گومتی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بھارت میں مزید تین ایتھلیٹس کے ٹیسٹ کیے گئے جو تمام مثبت تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -