ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 17 جون کو ہوگا

ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 17 جون کو ہوگا

  

اسلام آباد (اے پی پی) ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا آن لائن سالانہ اجلاس 17 جون کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے صدر داتین نارومن کریں گے نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایا کہ اجلاس میں ایشین انڈور گیمز، ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ اور عالمی کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے حوالے سے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی۔

ایشین انڈور گیمز آئندہ جون 2021ء میں تھائی لینڈ میں منعقد ہوگی جس میں نیٹ بال کے کھیل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ایشین نیٹ بال فیڈریشن سے منسلک ممالک کے نمائندے آن لائن جوائن کرتے ہوئے گیمز کی ترقی کے لئے اپنی اپنی مختلف رائے اور تجویزیں دیں گے۔ مدثر آرائیں نے مزید بتایا کہ دنیا میں پھیلی ہوئی کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے صدر داتین نارومن نے یہ اجلاس خصوصی طور پر آن لائن لنک کے ذریعے بلایا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -