رواں مالی سال، 11مہینوں میں افراط زر کی اوسط شرح 9۔10فیصد رہی

رواں مالی سال، 11مہینوں میں افراط زر کی اوسط شرح 9۔10فیصد رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) جاری مالی سال کے ابتدائی 11 مہینوں میں ملک میں افراط زرکی اوسط شرح 10.9 فیصد رہی۔ قومی اقتصادی سروے 2019-20 ء کے مطابق جولائی سے لیکرمئی تک افراط زرکی اوسط شرح 10.9 فیصد رہی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں افراط زرکی اوسط شرح 6.7 فیصد رہی تھی۔اس عرصہ میں شہری غذائی افراط زرکی شرح 13.6 فیصد ریکارڈکی گئی۔ خوراک کی افراط زرکی شرح 8.6 فیصد رہی، دیہی غذائی افراط زرکی شرح 16 فیصد ریکارڈکی گئی۔ شہری اوردیہی بنیادی (کور) افراط زرکی شرح 7.6 اور 8.7 فیصد رہی، گزشتہ مالی سال کے دوران شہری اوردیہی بنیادی افراط زرکی شرح بالترتیب 7.2 اور6.8 فیصد ریکارڈکی گئی تھی۔مالی سال کے دوران تھوک قیمتوں کے اشاریہ میں 11.1 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیاہے، قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.7 فیصد تھا۔

مزید :

کامرس -