جدت سے آراستہ ویوو کا نیا فون Y30 پاکستان میں انتہائی کم قیمت پر دستیاب

جدت سے آراستہ ویوو کا نیا فون Y30 پاکستان میں انتہائی کم قیمت پر دستیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ویوو پاکستان میں ہمیشہ اپنی وی سیریز کے ساتھ جدت سے بھرپور سمارٹ فون متعارف کرواتی رہی ہے تاہم اب پہلی بار کمپنی نے اپنی کم قیمت وائے سریز میں بھی انوکھے فیچرز کو شامل کیا ہے۔ ویوو کا نیا فون Y30 انہی جدت سے بھرپور فیچرز اور عمدہ کوالٹی کا امتزاج ہے۔ ویوو کے اس نئے فون میں بہت سے ایے فیچرز شامل کئے گئے ہیں جو پہلے صرف فلیگ شپ اور مہنگے فونز میں ہی میسر تھے۔ ہول پنچ کیمرے والا آئی ویو ڈسپلے، پشت پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مزین چار کیمرے اور ایک بڑی 5000ملی ایمپیئرآور کی بیٹری کے ساتھ مزین یہ دلکش ڈیزائن کا حامل فون صرف 27999/-روپے پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ ویوو وائی Y30کی اہم خصوصیات کچھ یوں ہیں۔ 6 اعشاریہ 47انچ کی بڑی سکرین، ویو آئی ویو ڈسپلے، ہیلیو پی 35 آکٹاکور پراسیسر، 4 گیگا بائیٹ ریم اور سٹوریج کی دوآپشنز 64 گیگابائیٹ اور 128گیگابائیٹ، 8میگا پکزل اے آئی سیلفی کیمرہ، پشت پر 13 میگاپکزل کواڈ کیمرہ اور فلیش لائٹ،5000ملی ایمپیئرآور کی بڑی بیٹری اور ریورس چارجنگ، ٹائپ سی پورٹ، بلیوٹوتھ 5GHz,5وائی فائی، ڈول سم فورجی ایل ٹی ای سروس، اینڈرائیڈ 10 پرمبنی فن ٹچ 10 آپریٹنگ سسٹم، ایمرالڈ بلیک اور مون سٹون وہائیٹ کلر آپشن، قیمت اور دستیابی۔ vivo Y30پاکستانی مارکیٹ میں 27999/- روپے میں دستیاب ہے۔

فون کے ساتھ کمپنی کی جانب سے ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور اسے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے تصدیق کی سند حاصل ہے۔ فون کا 128گیگابائیٹ سٹوریج والا ورژن اگلے ہفتے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ فون پاکستان میں تمام فورجی نیٹ ورکس کے سم کارڈ چلانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین کیلئے خصوصی آفر کے تحت انہیں 12گیگابائٹ مفت موبائل انٹرنیٹ فراہم کیا جارہا ہے جسے حاصل کرنے کیلئے انہیں سم کارڈ کی پہلی سلاٹ میں اپنی زونگ سم استعمال کرنا ہوگی۔

مزید :

کامرس -