جرمن مصنوعات کی برآمد میں اپریل کے دوران 24فیصدکمی

  جرمن مصنوعات کی برآمد میں اپریل کے دوران 24فیصدکمی

  

فرینکفرٹ۔ (اے پی پی)جرمنی کی مصنوعات کی برآمد میں ماہانہ بنیا د پر اپریل کے دوران 24 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا لاک ڈاؤن ہے، ماہ کے دوران ملک کا برآمدی حجم کم ہوکر 75.7 ارب یورو(85.5 ارب ڈالر) رہا۔قومی ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران ملکی مصنوعات کی برآمد میں مارچ کی نسبت 24 فیصد کمی ہوئی۔ ماہ کے دوران درآمدات میں کمی کی شرح 16.5 فیصد اور درآمدی حجم 72.2 ارب یورو رہا جبکہ تجارتی منافع 3.2 ارب یورو ریکارڈ کیا گیا۔اپریل کے دوران چین کو برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 12.6 فیصد کمی ہوئی، فرانس کو 50 فیصد، اٹلی کو 40 فیصد اور امریکا کو ایک تہائی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

کامرس -