بھنڈی کو ہرقسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتاہے،ترجمان محکمہ زراعت

          بھنڈی کو ہرقسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتاہے،ترجمان محکمہ زراعت

  

قصور (اے پی پی) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ بھنڈی کو ہرقسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتاہے تاہم پانی کے بہترنکاس والی میرازمین نہایت موزوں ہے کاشتکارمناسب وترآنے پرزمین کو نرم او ر بھربھرا کرنے کے بعد ہی بھنڈی کی کاشت کی جائے۔

نہوں نے دوران ملاقات”اے پی پی“کو بتایا کہ بھنڈی کی فصل مختلف طریقوں سے کاشت کی جاسکتی ہے اس کی کاشت کیلئے بہتراگاؤ کا حامل بیج استعمال کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں کے موثرتدارک کیلئے بیجائی کے بعد اگاؤ سے پہلے سپرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی ساخت اور موسم کو مدنظررکھتے ہوئے آبپاشی کی جائے‘پھول اور پھل کے مرحلہ پر پانی کی کمی نہ آنے دیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھنڈی کی فصل کاشت کے 45 یا 50 دن بعد چنائی کے قابل ہوجاتی ہے۔

مزید :

کامرس -