لفتھانسا ایئر کا 22 ہزارملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

لفتھانسا ایئر کا 22 ہزارملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

  

برلن (اے پی پی) جرمنی کی ایئرلائن لفتھانسا ایئر نے کورونا لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے مالی مسائل کے باعث 22 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی بیان کے مطابق کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے نتیجے میں اس کی سرگرمیاں معطل ہونے سے شدید مالی مسائل درپیش ہیں، بعض ملکوں نے لاک ڈاؤن نرم کیا جارہا ہے تاہم مستقبل قریب میں بھرپور فضائی سفر کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان نہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحران کے خاتمے پر مسافروں کی عدم یا کم دستیابی پر کم از کم 100 طیارے معمول سے کم چلائے جائیں گے جس سے اندرون و بیرون ملک موجود 22 ہزار ملازمین زیادہ ہونے پر فارغ کردیے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -