جنوبی کورین گاڑیوں کی برآمد میں مئی کے دوران 58 فیصد کمی

  جنوبی کورین گاڑیوں کی برآمد میں مئی کے دوران 58 فیصد کمی

  

سیؤل۔ (اے پی پی)جنوبی کوریا کی گاڑیوں کی برآمد میں مئی کے دوران 58 فیصد کے قریب کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا لاک ڈاؤن ہے۔وزارت تجارت، صنعت و توانائی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران 1.81 ارب ڈالر کی ملکی ساختہ 95 ہزار 400 کاریں برآمد کی گئیں جو مئی 2019 ء کے مقابلے میں 57.6 فیصد کم ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پہلے پانچ ماہ کے دوران کورین ساختہ کل 6 لاکھ 93 ہزار 805 کاریں درآمد کی گئیں جو 2019 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 32.6 فیصد کم ہیں۔

مزید :

کامرس -