شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،نعیم خان صدر منتخب

  شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،نعیم خان صدر منتخب

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،معروف قانون دان محمد نعیم خان ایڈوکیٹ صدر،بحر کرم خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔مختلف تنظیموں کے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد شانگلہ کے وکلاء برادری نے شروع ہی سے انصاف کی بالادستی سمیت شانگلہ کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات گزشتہ روزچیئرمین الیکشن بورڈ شانگلہ بار ایسوسی ایشن فیاض احمد خان اور نامدار علی شاہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری الیکشن بورڈ شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی ڈسٹرکٹ بار روم الپوری میں منعقد کئے گئے جس میں متفقہ طور پر شانگلہ کے معروف ماہر قانون محمد نعیم خان صدر،بحر کرم جنرل سیکرٹری،فیاض احمد نائب صدر جبکہ دیگر عہدوں میں اقبال حسین جائنٹ سیکرٹری،ابراہیم خان ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری اور آفتاب اللہ لائیبریرین/سیکرٹری منتخب ہوئے،شانگلہ بار کے نو منتخب کابینہ کو مختلف تنظیموں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نو منتخب کابینہ سے ماضی کی طرح بھرپور کردار ادا کرنے کی امید ظاہر کی۔یاد رہے کہ شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر شانگلہ ایکشن کمیٹی کے صدر ہوتے ہے جو شانگلہ میں قومی معاملات اور مسائل کے حل کرنے کیلئے فورم ہوتا ہے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -