ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے میران شاہ کے مختلف دکانوں کا معائنہ

  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے میران شاہ کے مختلف دکانوں کا معائنہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر شمالی وزستان شاہد علی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان اور اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ فواد خٹک نے میرانشاہ میں مختلف بیکریوں اور گوداموں کے معائنے کئے۔ معائنے کے دوران متعدد بیکریوں اور گوداموں کو صفائی کے ناقص انتظامات پر وارننگ دیتے ہوئے آئندہ کیلئے صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں کومعیاری اشیائے خوردوش کی دستیابی حکومت کی ذمہ داری ہے اس لئے اس ضمن کسی بھی قسم کی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں اور خرید و فروخت کے دوران دکاندار ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -