بنوں،گربز قبیلے کا بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  بنوں،گربز قبیلے کا بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گربز قبیلے نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میرانشاہ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کرکے رکاوٹیں کھڑی کردیں اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر دو دن میں بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو دو دن کے بعد نہ ختم ہونے والا احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے احتجاجی مظاہرے سے مرحوم ملک غلام خان وزیر کے فرزند ملک رحمت اللہ خان,مولانا قدر زمان,ملک محمد نور,ملک نظر الدین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہمارے گھروں کی مشینری خراب ہوچکی ہیں گھروں اور مساجد میں پانی ناپید ہوچکا ہے بجلی آتی نہیں ہے جب آجاتی ہے تو اس کی ولٹیج انتہائی کم ہوتی ہے دوسرا مسئلہ گربز قبیلے کو یہ درپیش ہے کہ گربز بازار میں سپیڈ بریکر نہیں ہے جس کی وجہ سے متعدد بار ٹریفک حادثات رونما ہوئے ہیں اور جن میں متعدد دینی مدارس کے طالب زخمی ہوئے ہیں اُنہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے سپیڈ بریکر اور بجلی کے مسئلے کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے تھے اور حکومت کی جانب سے مسئلے کے حل کیلئے یقین دہانیاں ملی تھیں مگر وقت گزرنے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوسکا اس لئے ہم نے مجبوراً ایک بار پھر احتجاج کیا لیکن آج ایک مرتبہ پھر ایس ایچ او رحم نیاز اور سب انسپکٹر حکمت اللہ وزیر اپنی نفری کے ہمراہ آئیں اور مسئلے کے حل کیلئے یقین دلاکر اعلی حکام تک پہنچانے کا عہد کیا اُنہوں نے پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر دو دن میں بجلی اور سپیڈ بریکر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو مجبوراً دو دن کے بعد نہ ختم ہونے والا احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔