کاٹلنگ،اسسٹنٹ کمشنر کا پیٹرول پمپ پر چھاپہ،جرمانہ عائد

  کاٹلنگ،اسسٹنٹ کمشنر کا پیٹرول پمپ پر چھاپہ،جرمانہ عائد

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان) پٹرول بحران، مافیا کے خلاف ایکشن اسسٹنٹ کمشنر کا ایکسپریس وے پر واقع پٹرول پمپ پر چھاپہ، بلیک پر پٹرول فروخت کرنے پر منیجر کے خلاف کاروائی، بھاری جرمانہ، تفصیلات کے مطابق تحصیل کاٹلنگ میں پٹرول بحران کے دوران مافیا سرگرم ہوگئے۔ سوات ایکسپریس وے پر واقع پٹرول پمپ پر بلیک کا دھندہ جاری تھا۔ کہ دریں اثناء شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر کامران خان نے چھاپہ مارا، پٹرول پمپ منیجر نے حفاظتی جال ہٹاکر موٹرسائیکلوں اور ٹپکوں میں پٹرول بھر تے جارہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے منیجر کو ملوث پانے کے بعد دفتر طلب کرکے بھاری جرمانہ عائد کیا۔ اور تنبیہہ کی کہ عوام کے مشکلات کی وجہ سے پٹرول پمپ سیل نہیں کیا۔ ائندہ بلیک مارکٹنگ میں پایا گیا تو پھر رعایت نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ موٹر وے پر واقع پٹرول پمپ سے روزانہ ہزاروں لیٹر پٹرول لے کر ناجائز منافع خور اُسے عام مارکیٹ میں 150روپے لیٹر فروخت کررہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -