ضلع بنوں میں کورونا وائرس کے 13 نئے پازیٹیو کیسز سامنے آگئے

ضلع بنوں میں کورونا وائرس کے 13 نئے پازیٹیو کیسز سامنے آگئے

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بنوں کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع بنوں میں کورونا وائرس کے 13 نئے پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 110 ہو گئی ہے جس میں 88 افراد صحت یاب،2 شہیدجبکہ 20ا بھی بھی پازیٹیو کیسز موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران منڈان،ڈومیل،ٹپی کلہ،سوکڑی کریم خان میں بمعہ ڈاکٹرزکی ٹیمیں وزٹ کرینگی اور مخصوص گلیاں / علاقے لاک ڈاؤن کئے جائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -