مردان، ڈسٹرکٹ بار انتخابات میں گرینڈ الائنس نے میدان مار لیا

مردان، ڈسٹرکٹ بار انتخابات میں گرینڈ الائنس نے میدان مار لیا

  

مردان (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں گرینڈ الائنس نے کلین سویپ کر کے تمام عہدے اپنے نام کر لئے۔اے این پی کے شکیل زادہ ایڈوکیٹ بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے۔ اے این پی،جماعت اسلامی،تحریک انصاف،جمعیت علماء اسلام پر مشتمل گرینڈ الائنس اور پیپلز پارٹی،وطن پال،انصاف لائرز فورم،ہم خیال اور آزاد لائرز فورم پر مشتمل پروفیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے مابین ون ٹو ون ٹاکر ا ہوا۔اے این پی سے تعلق رکھنے والے گرینڈ الائنس کے امیدوار شکیل زادہ ایڈوکیٹ نے254 ووٹ لیکر صدارت کی نشست اپنے نام کر لی جبکہ انکے مدمقابل پروفیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے خان غواص ایڈوکیٹ نے201ووٹ حاصل کئے۔نائب صدارت کی نشست کے لئے گرینڈ الائنس کے جمعیت علماء اسلام کے عالم زیب شاکر ایڈوکیٹ نے265 ووٹ حاصل کئے اور اپنے حریف کو شکست دیدی۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر گرینڈ الائنس میں شامل جماعت اسلامی کے محمد شفیق طورو ایڈوکیٹ نے246ووٹ حاصل کر کے اپنے مدمقابل کو ہرا دیا۔فنانس سیکرٹری کی نشست پر اے این پی سے تعلق رکھنے والے گرینڈ الائنس کے امیدوار محمد اکبر خان ایڈوکیٹ نے231ووٹ جبکہ جائنٹ سیکرٹری کی نشست پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گرینڈ الائنس کے عنایت الرحمان ایڈوکیٹ نے 243ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -