حلقہ پٹواری ڈاگ بہسود کے من مانیاں جاری

  حلقہ پٹواری ڈاگ بہسود کے من مانیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان) ملک سہراب خان آف ڈا گ بہسود نے کہا کہ حلقہ پٹواری ڈاگ بہسود جا ویدنے حلقے میں اپنی مان ما نی شروع کی ہے چھٹی کے دن دفتر آتا ہے اور لوگوں سے پیسے لیکر پھر ان کا کام کر تا ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ پٹواری جا وید نے مجھ سے 4 کنال اراضی کے انتقال کے لئے 11 لاکھ روپے خرید زمین کے لئے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ما نگے جب میں نے ان سے ٹیکس کا ڈیٹیل ما نگا تو کہا کہ یہ کل خرچ ہے حا لا نکہ ایک لا کھ خرید پر حکو مت کا ٹیکس 6 ہزار روپے ہے کل 66 ہزار روپے بنتا ہے حلقہ پٹواری جا وید نہ مقررہ ایس او پی کے تحت لو گوں کو دفتر میں داخل ہو نے دیتا ہے حلقہ پٹواری نے تمام احکا مات ہوا میں اڑا دیئے ہیں اور لوگوں کو بے جا تنگ کر نے کے لئے چھٹی کے دن آتاہے اور خفیہ طور پر لو گوں کے کام کر تا ہے انہوں ڈی سی نو شہرہ نو ر ولی خان وزیر اور اے سی پبی بینش اقبال سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ اس کا سختی سے نو ٹس لیں اور متعلقہ پٹواری کے خلاف سخت قا نو نی کاروا ئی کرکے ان کو یہاں سے تبدیل کریں