حکومت سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف کا اعلان کرے،رحمن ملک

  حکومت سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف کا اعلان کرے،رحمن ملک

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ میں خصوصی پیکج دینے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھاؤں گا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سرکاری ملازمین حق بجانب ہیں اور موجودہ بجٹ سے پریشان ہیں، سرکاری ملازمین کیساتھ ہوں، انکے لئے سینیٹ میں آواز اٹھاؤنگا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سرکاری ملازمین کیلئے کوئی ریلیف اس بجٹ میں فراہم نہیں کیا گیا ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ سرکاری ملازمین کے لئے ریلیف دینے کا اعلان کردیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ اس مہنگائی میں سرکاری ملازمین کیسے گیس، بجلی، پانی و دیگر یوٹیلٹی بلز برداشت کرسکیں گے؟ اس کمر توڑ مہنگائی میں چینی، آٹا، ادوایات و دیگر اشیائے روزمرہ خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔

رحمن ملک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -