مٹھی، تھرپار کر کی تحصیل میں کنوے کی کھدائی کے دوران 4مزدور دب کر ہلاک

مٹھی، تھرپار کر کی تحصیل میں کنوے کی کھدائی کے دوران 4مزدور دب کر ہلاک

  

مٹھی (مانیٹرنگ ڈیسک)تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں میں کنوے کی کھدائی کے دوران دب کر 4 مزدور ہلاک ہوگئے۔لاشیں نکال لی گئیں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں راڑکوؤ میں کنویں کی کھدائی کے دوراں 16 فٹ کھودا گیا کنواں اچانک دب گیا۔ ہلاک مزدوروں میں کولہی برادری سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جالو مل،وانکجی،مہاسنگھ اور کرمن شامل ہیں۔مزدور گاؤں کے رہائشی کے کھیت میں زرعی زمین آباد کرنے کیلئے کنواں کھود رہے تھے۔اطلاع پر ننگرپارکر متعلقہ انتظامیہ نے کرینوں کی مدد سے چاروں لاش نکال لیں۔ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم کا کہنا تھا کہ 16 فٹ کنواں بارش کے بعد نمی ہونے سے کھدائی کے دوران دب گیا۔انتظامیہ نے بروقت امدادی کارروائی شروع کی مگر مشینری پہنچانے میں وقت لگا،گاؤں بھی شہر سے بہت دور تھا،تب تک مزدور ہلاک ہوچکے تھے۔اچانک 4 لاشیں ایک ہی گاؤں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

مزدور ہلاک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -