حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے تاریخ رقم کردی، ڈاکٹر امجد علی

حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے تاریخ رقم کردی، ڈاکٹر امجد علی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی خان کا کہنا ہے کہ موجودہ سخت حالات میں حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے تاریخ رقم کردی، اس وقت دنیا کی مستحکم معیشتیں تباہ ہوگئی ہیں اور اسی وجہ سے بڑے بڑے ممالک نے اپنے اپنے بجٹ میں کٹوتی کی ہے، ان حالات میں پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے ایک بہترین بجٹ پیش کیا ہے جس میں سب سے زیادہ صحت کو ترجیح دی گئی ہے جس پر عوام کافی خوش دکھائی دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے دنیا میں کورونا وبا ء پھیل چکا ہے اور دنیا میں معیشت کے حوالے سے مستحکم قوتوں نے بھی گھٹنے ٹھیک دیئے ہیں اور اپنے بجٹ میں کٹوتی کررہے ہیں تاہم ان حالات میں بھی پاکستان جیسے مقروض ملک پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان جیسا ایماندار لیڈر وزیراعظم ہونے کی وجہ سے حالات کی نزاکت کو بخوبی جانچ رہے ہیں جس کی بناء پر انہوں نے موجودہ حالات میں کہ جب ایک طرف وفاقی حکومت کورونا وباء کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے تو دوسری طرف عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام دوست بجٹ پیش کیا جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا موجودہ بجٹ میں صحت اور تعلیم کو ترجیح دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو غریب عوام کا احساس ہے اسی وجہ سے وہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کررہے ہیں لیکن مافیا کی موجودگی کی وجہ سے مصنوعی قلت کی جارہی ہے تاہم ذمہ داروں کا تعین کیا جارہا ہے اور بہت جلد ان میں ملوث کالی بھیڑوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -