بجٹ میں سرکاری ملازمین کو مکمل نظر انداز کیا گیا،محمد زبیر

    بجٹ میں سرکاری ملازمین کو مکمل نظر انداز کیا گیا،محمد زبیر

  

مردان(بیورورپورٹ)آل پاکستان واپڈا ہاہیڈرو یونین ڈویژن ون کے چیئرمین محمد زبیر موسیٰ خیل نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر غم وغصے کا اظہا رکرتے ہوئے اسے مستردکردیاہے اوربجٹ کو سرکاری ملازمین کے ساتھ بھونڈا اور تاریخی مذاق قراردیاہے اپنے ایک بیان میں واپڈا ہائیڈو یونین کے رہنمانے مرکزی حکومت حکومت سے بجٹ پر نظر ثانی کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر کے سرکاری ملازمین کو امتحان میں نہ ڈالیں اور موجودہ مہنگائی کی تناسب سے پوسٹ بجٹ پیش کرکے تنخواہوں میں اضافہ کریں تمام ایڈھاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیاجائے ہائیڈرو یونین کے چیئرمین محمد زبیر موسٰی خیل نے کہاکہ اگر تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیاتو ملک بھر کے تمام سرکاری تنظیمیں اس تاریخی ناانصافی کیخلاف ملک گیر تحریک چلایا جائے گا اور موجودہ حکومت کی اس شرمناک عمل کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گاانہوں نے مزید کہاکہ مردان ہائیڈرو اپنے مرکزی اور صوبائی قائدین کے کال کے منتظر ہیں اور جو لائحہ عمل طے کیاجائے اس پر من وعن عمل درآمد کیاجائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -