باجوڑ میں جلد آئی ایس ایف کی تنظیم سازی ہوگی،عبدالسلام

  باجوڑ میں جلد آئی ایس ایف کی تنظیم سازی ہوگی،عبدالسلام

  

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع باجوڑ کے نومنتخب صدر عبدالسلام نے کہا ہے کہ بہت جلد ضلع باجوڑ میں کالجز کے سطح پر آئی ایس ایف کے کابینہ سازی ہوگی جبکہ ضلعی کابینہ کو بھی جلد مکمل کیاجائیگا۔باجوڑ کے صدر مقام خار میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی ایس ایف باجوڑ کے نومنتخب صدر عبدالسلام نے کہا کہ میں آئی ایس ایف کے قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرکے آئی ایس ایف کا ضلعی صدر مقرر کیا۔میں انشاء اللہ اپنے قیادت کے اعتماد پر پورا اُترنے کی کوشش کرونگا اور فیڈریشن کی مضبوطی اور مزید فعال بنانے کیلئے کام کرونگا۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد آئی ایس ایف کی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائیگا اور آئی ایس ایف کی مرکزی و صوبائی جن میں صوبائی صدر علامہ اقبال داوڑ، مینہ خان آفریدی اور ایم این اے شاہد خٹک شامل ہیں باجوڑ کا دورہ کرینگے۔ اور اُس کے بعد کابینہ سازی کا عمل شروع کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ جتنے بھی ناراض کارکنان ہیں اُن کو ساتھ لیکر چلوں گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -