ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا رستم بازار کا اچانک دورہ

  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا رستم بازار کا اچانک دورہ

  

رستم(نمائندہ پاکستان) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا رستم بازار کا اچانک دورہ، تمام مارکیٹوں کی چیکنگ، لاک ڈاون کے دوران کھلی دکانوں کو بند کر دیا گیا، لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو وارنگ آئندہ بھاری جرمانہ عائد کرنے کی ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رستم گل نواز آفریدی نے رستم بازار کا اچانک دورہ کیا اور مین بازار سمیت تمام مارکیٹوں کی چیکنگ کی حکومت کی نوٹیفیکشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز لاک ڈاون کی خلاف ورزی اور کھلی پائی جانے والی دکانوں کو موقع پر بند کروا دیا اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں دکانداروں کو سختی سے ہدایت جاری کر دی کہ آئندہ ہفتہ اور اتوار کے روز دکانوں کو کھلی پائی گئی تو بھاری جرمانہ عائد ہو گا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل اے سی گل نواز آفریدی نے کہا کہ حکومت نے عوام کو سہولت اور کاروباری طبقہ کو بیروزگاری سے بچانے کے لئے ہفتہ میں چار، پانچ دن کاروبار کھلی رکھنے کی اجازت دی ہے تاکہ کاروباری طبقہ مزید بیروزگاری سے بچ سکیں حکومت کے فیصلے اور جاری کردہ نوٹیفیکشن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور جس نے ہفتہ اور اتوار لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانون کے دائرے میں بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -