بیرسٹر فیروز شاہ کاکا خیل کا ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

  بیرسٹر فیروز شاہ کاکا خیل کا ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کی نو منتخب کابینہ کو ...

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے ضلعی صدر بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے پیپلز لائرز فورم کے صدارتی امیدوار اور ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن نوشہرہ کے نومنتخب صدرمیاں ارشد جان ایڈوکیٹ اور ان کی پوری کابینہ کو بھاری اکثریت سے کا میاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے انتخابات میں پیپلز لائرز فوم اور نیشنل لائرزفورم کے مشترکہ امیدواروں کی کامیابی کے سے ثابت ہو گیا ہے کہ وکلاء سمیت پوری قوم کا اعتماد پی ٹی آئی کی نااہل حکومت سے اٹھ چکا ہے اور نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پیپلز لائر فورم کے صدارتی امیدوار میاں ارشد جان ایڈوکیٹ کی کامیابی جمہوریت اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے والی سوچ کی کامیابی ہے اور اس کامیابی کا سہرا پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے سر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے مزید کہا کہ گذشتہ کئی ماہ قبل میں نے بحیثیت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے صدر پیپلز لائرز فورم کا ایک اہم اجلاس اپنی رہائشگاہ پر طلب کیا تھا جس میں ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے نو منتخب صدر میاں ارشد جان ایڈوکیٹ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ افتخار خان، اعجاز ایڈوکیٹ، فیاض ایڈوکیٹ، سمیت دیگر سینئر وکلاء نے شرکت کی تھی اور اس اجلاس میں ہم سب کے متفقہ فیصلے کے مطابق میاں ارشد جان ایڈوکیٹ کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا اور دیگر عہدوں کیلئے پینل تشکیل دینے کیلئے کمیٹی بنائی اور بھر پور انتخابی مہم چلائی جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن نوشہرہ کے انتخابات میں نہ صرف پیپلز لائرز فورم کے امیدواران بلکہ نیشنل لائرز فورم کے امیدواران بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے مزید کہا بار اور بینچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے بار بینچ کے ساتھ ملکر ایک بہتر انداز میں عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہمی کیلئے جدوجہد کریں کیونکہ وکلاء اور بلخصوص پیپلز لائر ز فورم نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی بقا جمہوری اداروں کی بالادستی اور قانون کی بول بالا کے لئے آواز اٹھائی ہے اور یہی توقع ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر میاں ارشد جان ایڈوکیٹ اور ان کی پوری کابینہ سے بھی ہے اللہ تعالی ان کو ہر نیک مقصد میں کامیاب کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -