تورڈھیر،منشیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام،ملزمان گرفتار

  تورڈھیر،منشیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام،ملزمان گرفتار

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)تھانہ چھوٹا لاہور (صوابی) پولیس نے موٹر سائیکل کے زریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش نام بنادی ضلعی پولیس افیسرکامران شاھد کی خصوصی ہدایات پر اور ڈی ایس پی تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او چھوٹا لاہورشفیق خان کی نگرانی میں شوکت خان ایس آئی،میاں گل خان اے ایس آئی،کامران خان اے ایس آئی،بخت محمد،عدنان و دیگر پولیسنفری علاقے میں مبائل گشت پرموجود تھی کہ اس دوران اطلاع ملنے پر،کہ منشیات سمگل کی جارہی ہے جس پرپولیس نے فوری کاروائی کرتے ہو ئے ناکہ بندی کردی اس دوران بٹلاسی سروس روڈ پرموٹر سائیکل کورکنے کا اشارہ کیا گیاموٹرسائیکل سواروں نے رکنے کے بجائے ہنڈا 125 کی سپیڈ مذید بڑھا کر ناکہ بندی توڑ دی جس پر پولیس مبائل نے ان کا تعاقب کیا اور تھوڑے فاصلہ پر دونوں افرادکوزمین پر گرے زخمی و دردمندانہ حالت میں قابو کرلیا ملزمان بابر شاہ ولدجاوید شاہ سکنہ زیدہ اور محمد عادل ولد محمد شمیم سکنہ زیدہ کے قبضہ سے ایک ٹپکہ (گیلن) جس میں دوسو لیٹر شراب اور چار پیکٹوں سے ٹوٹل 3996گرام چرس برآمد کر لی ملزمان کوپولیس کی نگرانی میں علاج معالجہ کی غرض سے کھنڈہ ہسپتال لے جایا گیا پولیس نے موٹرسائیکل قبضہ میں لے لی اورملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -