مردان میں کورونا وائرس نے پنجے گاڑھ لئے

  مردان میں کورونا وائرس نے پنجے گاڑھ لئے

  

مردان (بیورورپورٹ) مردان میں کورونا وائرس نے پنجے گاڑھ لئے ہیں خاتون سمیت 2مزید افراد جان بحق تعداد42ہوگئی جبکہ69نئے مریض سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد835تک پہنچ گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مسماۃ (س ا)جو گیارہ جون کو وفات ہوچکی تھی کا کورونا ٹسٹ پازیٹو ملاہے اس طرح دوسہراروڈ کے شمس العارفین بھی اس وباء سے انتقال کرگئے ہیں جان لیوا وائر س سے اب تک42افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔مردان میں گزشتہ24گھنٹوں میں 139افراد کے ٹسٹ کئے گئے جن میں 69مریضوں کے ٹسٹ مثبت آ گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد835ہوگئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -