باجوڑ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7افراد گرفتار
باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ میں ایس او پیز کے خلاف ورزی پر 7افراد گرفتار۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمدفیاض شیرپاؤ کے ہدایت اور حکومتی پالیسی کے عین مطابق اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی حبیب اللہ وزیر نے لغڑئی، کمر سر اور ملحقہ بازاروں میں ایس او پیز کیمطابق اتوار کے دن لاک ڈاون کا جائزہ لیا۔ایس او پی کے خلاف ورزی پر 07 افراد کو حراست میں لیکر ناواگئی حوالات میں بند کر دئیے گئے۔اسکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی نے ناواگئی سب ڈویژن کے تمام پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔ اور وہاں پر پیٹرول کی قلت،عوام کو سپلائی اور ریٹس چیک کی۔کاروائی کے دوران پٹرول پمپس سے باہربلیک پر پیٹرول بیچنے والا ایک شخص یوسف سکنہ لغڑئی کو رنگے ہاتھوں دھر لیاگیا۔جس کے دکان سے تقریبا 80 لیٹر پیٹرول تحویل میں لیکر ضبط کئے گئے۔جبکہ دکان کو تالہ لگا کر سیل اور مزکورہ شخص کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔