باجوڑ،نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان قتل

      باجوڑ،نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان قتل۔ ضلع باجوڑکے تحصیل سالارزئی کے علاقہ اسلام گٹ کے رہائشی خائستہ رحمان ولد سیدرحمان کو کل شام کے وقت نامعلوم افراد نے گھرسے باہر بلاکر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔باجوڑ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہیں۔ دریں اثناء باجوڑ میں نوجوانوں کی تنظیم باجوڑ یوتھ جرگہ نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پچھلے ہفتہ ایک پریس کانفرنس کے ذریعے باجوڑ یوتھ جرگہ کے ممبران نے خبردار کیا تھا کہ باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات روکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھایا جائیں مگر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ روک سکا۔ باجوڑ یوتھ جرگہ کے جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہید کے خاندان سے مشاورت کرنے کے بعد بہت جلد احتجاج کا اعلان کیاجائیگا۔