سرائے نورنگ،فریقین کے مابین فائرنگ سے لڑکی زخمی

  سرائے نورنگ،فریقین کے مابین فائرنگ سے لڑکی زخمی

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)لکی مروت کے علاقے بیٹنی میں مبینہ طور پر دو فریقین کے مابین فائرنگ سے گھر کے صحن میں بیٹھی چودہ سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔اس سلسلے میں تجوڑی پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ سمیرہ دختر محمدنصیر سکنہ تاجبی خیل نے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ وہ گزشتہ صبح گھر کے صحن میں تلاوت کلام پاک میں مصروف تھی کہ ان کے گھر کے نزدیک دو برجوں سے سعیدگل ولد میربادشاہ اور عصمت اللہ ولدحیات اللہ مصروف خیل برج سے جوان کے گھر کے نزدیک ہے ان کی فائرنگ سے وہ زخمی ہوگئی پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ ان کاسعیدگل اور عصمت اللہ کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، البتہ انہوں نے مخالف فریق پر فائرنگ کرتے ہوئے اس سے وہ زخمی ہوگئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -