صوابی،20 سالہ نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

  صوابی،20 سالہ نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)موضع پلوڈنڈ کے مقام پر سٹیفا نہر میں نہانے کے دوران بیس سالہ نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم نے چودہ گھنٹے کے جدوجہد کے بعد لاش کو پانی سے نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع آدینہ کا بیس سالہ نوجوان بابر خان گذشتہ روز سٹیفا نہر میں نہا رہے تھے کہ اس دوران تیز و تند اور گہرے پانی میں ڈوب گئے مقامی لوگوں اور غوطہ خور ٹیموں نے لاش کو نکالنے کے لئے کوششیں شروع کر دی اتوار کی صبح ریسکیو 1122صوابی کی غوطہ خور ٹیم نے لاش کو گوہاٹی نہر سے بر آمد کر کے نکال لی اور ریسکیو1122کی ایمبولینس میں ضلعی ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ متوفی سابق یو سی ناظم آدینہ بختیار خان کے بھتیجے جب کہ مسلم لیگ ن کے صدر صادق خان کے کزن تھے۔