سرائے نورنگ،اراضی کے تنازعے پر فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

  سرائے نورنگ،اراضی کے تنازعے پر فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تھانہ ڈاڈیوالہ کے علاقے عباسہ خٹک میں اراضی کے تنازع پر مبینہ ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔جب کہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ڈاڈیوالہ پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ مقتول کے بیٹے رفیع اللہ نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ وہ گزشتہ روز اپنے والدہمیش گل کے ہمراہ اپنی ذاتی موٹرکارنمبرLOQ 9861 میں درشہ خیل سے گھرروانہ ہوئے جونہی ناہیدالرحمن کے واقع وانڈا نوری خیل پہنچے تو وہاں پر ناہیدالرحمن ولدعبدالعزیز،اخترزمان اور یوسف خان پسران محمدزمان مسلح کھڑے تھے اوران پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا والد ہمیش گل جاں بحق ہوگیا جب کہ وہ بال بال بچ گیا اورموٹرکارپرگولی لگ گئی پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ ملزمان کے ساتھ اراضی پر تنازع ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -