باڑہ،وادی تیراہ میں اراضی کے تنازعے پر 3 افراد جاں بحق

  باڑہ،وادی تیراہ میں اراضی کے تنازعے پر 3 افراد جاں بحق

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان)وادی تیراہ میدان میں زمینی تنازعے پر فائرنگ 3افراد بحق،تیراہ میدان کے خاصہ ولیویز فورس موقع پر پہنچ کر ملزم کو اسلحہ سمت گرفتار کر لیا گیا۔ضلع خیبر تحصیل باڑہ وادی تیراہ میدان برقمبر خیل پتے زیارت کے مقام پر دو فریقین کے مابین زمینی تنازعہ پر فائرنگ 3افراد جان بحق۔ذرائع کے مطابق یہ زمینی تنازعہ پہلے سے آرہاتھا جس پر دونوں فریقین کے مابین کئی بار قبائلی روایات کے مطابق جرگے بھی ہوئے تھے۔آج فریق اول قسمت خان،یوسف اور منت خان نے متنازعہ جگہ پر ٹیوب ویل کیلئے مشنری لگائی جس پر فریق دوئم نے تینوں پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیئے جوقسمت خان اور یوسف موقع پر جان بحق جبکہ منت خان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ بھی راستے میں دم توڑ کرجان کی بازی ہار گیا۔واقعہ کے بعدموقع پر مقامی لیویز فورس کماندڑ ہارون آفریدیب بھاری نفری سمت پہنچ کر ملزم نیاز بادشاہ کو اسلحہ سمت گرفتار کر لیا۔مزید تفتش کیلئے حوالت منتقل۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -