شانگلہ بار کے سابق جنرل سیکرٹری جہانزیب خان کے والد بقضائے الہٰی انتقا ل کر گئے
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے قانون دان و شانگلہ بار کے سابق جنرل سیکرٹری جہانزیب خان کے والد بقضائے الہٰی انتقا ل کر گئے۔ مرحوم سلطان زیب،سلطان روم،اورنگزیب عرف خان اور محمد عزیرکے والد تھے۔مرحوم کو اتوار کے روز نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان دولت کلے میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں ان کے عزیزوعقارب سمیت زندگی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے شانگلہ پریس کلب الپوری میں اجتماعی دعا کی گئی جبکہ مرحوم کی فاتح خوانی دولت کلے بیلے بابا میں کی جارہی ہے۔۔