اسسٹنٹ کمشنر بینیش اقبال کی تحصیل پبی میں کاروائیاں

  اسسٹنٹ کمشنر بینیش اقبال کی تحصیل پبی میں کاروائیاں

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال کی تحصیل پبی میں کاروائیاں پٹرول پمپس کی چیکنگ صوبائی ایس او پیز پر عملدرآمدنہ کر نے نان اور اشیاء خوردنوش دکانوں کا معائنہ۔متعدد گرفتار اور 50 دکانوں پر مشتمل احمد مارکیٹ سیل۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بینش اقبال نے ہمراہ ریڈر احسان اور ایس ایچ او تھا نہ جلو زئی سلیم خان کے پٹرول پمپوں میں پٹرول فروخت کرنے اور ریٹ کی چیکنگ کی جبکہ منیجرز کو ہدایات جاری کی کہ اگر زخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے گریز کرنے کی ہدایت اسسٹنٹ کمشنر نے اشیاء خوردنوش خاص کر نان بائی کی قیمتیں,وزن اور کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے چیکینگ کی تاہم خلاف ورزی کرنے پر 06 دکانداروں کے دوکان کی گندگی اور احتیاطی تدابیر نہ کر نے پر بھاری جرمانہ عائد کیامزید صوبائی حکومت کی طرف سے جاری شدہ ایس پیز پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے 50 دکانوں پر مشتمل احمد مارکیٹ مہاجر بازار میں سیل کر دیاگیا اور متعدد مالکان گرفتار۔ جن میں متعدد کپڑوں اور شوز کے دکان شامل تھے یاد رہے مذکورہ مارکیٹ صوبائی حکومت کے احکامات کے باوجود کھلایا پایا گیا۔ جس پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے سیل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -