کراچی، چڑیا گھر سفاری پارک میں جانوروں کی خوراک کے مسائل پیدا ہوگئے

کراچی، چڑیا گھر سفاری پارک میں جانوروں کی خوراک کے مسائل پیدا ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے کیے گئے لاک ڈاؤن نے انسانوں کے ساتھ کراچی کے چڑیا گھروں اور سفاری پارک میں موجود جانوروں کیلئے بھی مسائل پیدا کر دئیے ہیں۔چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کنور ایوب کے مطابق فنڈز نہ ملے تو خوراک اور ادویات کے مسائل پیدا ہوں گے اور جانوروں کو خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا ہوگا۔ڈائریکٹر چڑیا گھر اور سفاری پارک کنور ایوب کے مطابق لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وباء کی صورتِ حال کے باعث جانوروں کی خوراک کے حوالے سے پریشانی لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے چڑیا گھروں اور سفاری پارک میں 2 ہزار کے قریب نایاب نسل کے جانور موجود ہیں، فنڈ جمع نہ ہونے کے باعث ان کے انتظامات کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مئیر کراچی وسیم اختر نے بھی جانوروں اور پرندوں کی خوراک اور ادویات کی مستقل فراہمی کیلئے فنڈز کی فراہمی پر سندھ حکومت کو خط لکھا ہے۔
چڑیا گھر

مزید :

صفحہ آخر -