پولیس نے 10 ہزار لیٹر ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

  پولیس نے 10 ہزار لیٹر ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس نے کارروائی کر کے 10 ہزار لیٹر ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا، پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے ڈیزل کو کسٹمز حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔منگھو پیر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 ٹرکوں کے ذریعے 10 ہزار لیٹر ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔پولیس کے مطابق ڈیزل اور تیل اسمگل کرنے کے لیے اسمگلرز کی جانب سے ڈیزل کی اسمگلنگ کے لیے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں، تیل اسمگل کرنے کے لیے ماربل لانے لے جانے والے ٹرک میں خفیہ ٹینک بنا کر اسمگلنگ کی کوشش کی جا رہی ہے۔تیل اسمگل کرنے کے لیے ٹرک کے فرش پر 6 سے 8 انچ کا ٹینک اور ڈرائیور کیبن کے عقب میں بھی چھوٹا ٹینک بنایا جاتا ہے، اس طرز کے ٹرک سے 6 ہزار لیٹر تک تیل اسمگل کیا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے 2 ٹرکوں میں 10 ہزار لیٹر ڈیزل موجود ہے، پکڑے جانے والے ڈیزل کو کسٹمز حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -