موجودہ نا مساد حالات میں وفاقی بجٹ متوازن ہے،نصرت واحد

موجودہ نا مساد حالات میں وفاقی بجٹ متوازن ہے،نصرت واحد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے 71 کھرب 37 ارب روپے حجم وفاقی بجٹ کو موجودہ حالات اور کورونا کرائسز میں متوازن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ نامساد صورتحال میں ٹیکس فری بجٹ پیش کرنا حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔ہیلتھ ورکرز کے لیے ایک کروڑ روپے تک 7 نکاتی خصو صی پیکیج آٹو رکشہ سمینٹ مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فون سمیت 2 ہزار اشیاء سستی کی گئی ہیں کورونا ااور دیگر آفات سے بچاؤ کے لیے 70 ارب روپے مختص طبی آلات کے لیے 20 ارب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 64 ارب وفاقی ترقی پروگراموں کے لیے 650 ارب احساس پروگرام کے لیے 208 ارب سبڈیز کے لیے 180 ارب گرین لائن منصوبے کے لیے 7 ارب قومی شاہراؤں کی تعمیر اور مرمت کے لیے 118 ارب تعلیم کے لیے 4 ارب،تاجروں کے لیے شناختی کارڈ کے بغیر خریداری کی حد 50 ہزارسے بڑھ کر 1 لاکھ کردی گئی ہے۔ تعمیراتی شعبے تاجروں،صنعتکاروں، کسانوں اور عوام مراعات، ریلوے کی منصوبہ بندی کے لیے 1 کھرب 24 ارب روپے مختص کرنے سے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کو بھرپور ریلیف ملے گا نصرت واحد مزید کہا کہ صنعتی شعبے کی شرح نمو بڑھانے کے لیے ترجیحات طے کی گئی ہیں در امدات کو کم کرنے کے لیے برآمدات کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں 21 فیصد ریکارڈ کمی کی گئی ہے بجٹ کے ثمرات عام آدمی تک پہنچے گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بجٹ پر بلا جواز تنقید کیے بجائے عوام کو دیے گئے ریلیف کو تسلم کرے۔تحریک انصاف کی حکومت نے کرائسز میں بھی بہتری بجٹ پیش کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -