وزیراعطم عمران خان کل سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے 

وزیراعطم عمران خان کل سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے 

  

کراچی(اسٹاف ررپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کل(منگل)سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سندھ کے 2روزہ دورے پر منگل کو کراچی پہنچیں گے، کراچی میں وزیراعظم مصروف ترین گزاریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم گورنراور وزیراعلی سندھ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے  اور کرونا وائرس سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں وزیر اعلی سندھ، صوبائی وزیر صحت، گورنر سمیت دیگر شخصیات کی شرکت کا امکان ہے۔اجلاس میں کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کراچی کے تاجروں،صنعت کاروں کے وفود سے ملاقات کریں گے، علاوہ ازیں تحریک انصاف کے صوبائی ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں (ایم کیو ایم پاکستان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس)کی قیادتوں سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان بدھ کی صبح لاڑکانہ کا دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ لاڑکانہ میں وزیراعظم احساس سینٹر کا دورہ بھی کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان لاڑکانہ میں ہیلتھ کئیر اسٹاف اور پارٹی کی صوبائی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -