گورنر سندھ کاصبیحہ خانم کے انتقال پر افسوس کا اظہار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیجنڈ اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ صبیحہ خانم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو مستحکم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ان کی بے مثال اداکاری فلموں کی کامیابی کی ضمانت تھی جبکہ سنتوش کمار کے ساتھ ان کی جوڑی نے شائقین کو کئی کامیاب فلمیں دیں جو کہ سدا بہار ہیں اور آج بھی نہایت ذوق و شوق سے دیکھی جاتی ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے لواحقین کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔