صوابی،گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 خواتین جھلس گئیں

صوابی،گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 خواتین جھلس گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (این این آئی) موضع بام خیل میں گھر کے اندر گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ جانے سے بچی سمیت پانچ خواتین بُری طرح جھلس گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ موضع بام خیل میں ٹیچر محمد اکرام کے گھر خواتین معمول کے مطابق سہ پہر کچن میں کھانا پکانے میں مصروف تھیں کہ اس دوران گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں ایک بچی اور تین خواتین سمیت پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی اور بعد ازاں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کر دیا گیا۔
سلنڈر دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -