پتوکی، ڈاکٹر نے سرجن پر اسلحہ تان کر اپنے مریض کا آپریشن کروا لیا

پتوکی، ڈاکٹر نے سرجن پر اسلحہ تان کر اپنے مریض کا آپریشن کروا لیا

  

لاہور(این این آئی) مریض کو آپریشن سے قبل مناسب طبی امداد نہ دینے پر سرجن نے آپریشن کرنے سے انکار کیاتو ڈاکٹر نے سرجن پر اسلحہ تان کر مریض کا زبردستی آپریشن کرا ڈالا۔ پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔ بتایاگیا ہے کہ معروف سرجن پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کو پتوکی میں واقع نجی ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم انور نے ایک مریض کے مثانہ کے آپریشن کیلئے اپنے ہسپتال بلوایا۔ آپریشن کی فل تیاری تھی مگر پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب نے وہاں پہنچے تو مریض آپریشن تھیٹر کے سٹریچر پر لیٹا ہواتھا اورآپریشن کی فل تیاری تھی مگر پروفیسر ڈاکٹرایوب نے مریض کی مناسب نگہداشت اور آپریشن کی سے قبل مناسب فسٹ ایڈ نہ دینے پر آپریشن کرنے سے انکار کردیا۔ جس پر نجی ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم انورنے انہیں برا بھلا کہتے ہوئے ان پر اسلحہ تان لیا اور ان سے مریض کا آپریشن کروایا۔ آپریشن کے بعد ڈاکٹر اور اس کے حواریوں نے پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کی جیب سے پیسے نکا ل ان کو ہسپتال سے بھگا دیا۔ جس پرانہوں نے پتوکی پولیس کو اس اطلاع دی جس پر پولیس نے نجی ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم انور کے خلا ف مقدمہ در ج کر کے کارروائی کاآغازکردیا۔

پتوکی،آپریشن

مزید :

صفحہ آخر -