پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں پٹرول کا مصنوعی بحران برقرار

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں پٹرول کا مصنوعی بحران برقرار

  

پشاور(آئی این پی) وفاقی کابینہ کی جانب سے پیٹرولیم بحران پر سخت نوٹس اور وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں تین دنوں میں پٹرول کا معاملہ حل ہونے کی یقین دہانی بھی کام نہ آسکی،پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں پیٹرول کا بحران بدستور موجود ہے۔شہری سستے پٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے اکثر پٹرول پمپ بند ہیں اورجو کھلے ہیں ان پر لمبی قطاریں لگی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع کے پٹرول پمپوں پر پٹرول بدستور نایاب ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک بھر میں پٹرول کے مصنوعی بحران پر سخت نوٹس لینے کے باوجود پٹرول پمپوں پر رش اور پٹرولیم مصنوعات کی نایابی میں کوئی فرق تو نہیں آ سکا البتہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اس معاملے پر ضرور ایکٹیو ہو گئے اور دفاتر سے نکل کر پٹرول پمپوں کی چیکنگ شروع کر دی۔ گیارہ روزگزر جانے کے باوجود پشاور کے زیادہ تر پٹرول پمپو ں پر بدستور پٹرول نایاب ہے۔ وزیر اعظم کے ایکشن کے باوجود شہریوں کو پٹرول مافیا سے اچھی امید نہیں۔

پٹرول بحران

مزید :

صفحہ آخر -